Jun ۰۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۴۸ Asia/Tehran
  • ایرانی ویکسین کی ایک کروڑ ڈوز عنقریب تیار ہوجائیں گی

رواں موسم گرما کے اختتام تک ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کی اسی لاکھ سے ایک کروڑ خوارکیں تیار کرلی جائیں گی۔

 یہ بات ایران کی وزارت صحت کے ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی فرید نجفی نے ہمارے نمائندے سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے بتایا کہ منصوبہ بندی کے مطابق رواں موسم گرما کے اختتام تک ایرانی کورونا ویکسین کی اسّی لاکھ سے ایک کروڑ خوراکیں تیار ہو کے مارکیٹ میں آجائیں گے۔

واضح رہے کہ ایرانی ماہرین کی تیار کردہ کورونا ویکسین کوو ایران برکت کی انسانی آزمائش گزشتہ سال دسمبر میں شروع ہوئی تھی جبکہ کو ایران پارس نامی دوسری کورونا ویکسین کی انسانی آزمائش کا عمل رواں سال فروری میں شروع کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں بدھ سے تیسری ایرانی کورونا ویکسین فخر1 کی انسانی آزمائش کے دوسرے مرحلے کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت اٹھارہ سے ستر برس کے پانچ سو رضاکاروں کو یہ ٹیکہ لگایا جارہا ہے۔

ٹیگس