Jun ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۳:۴۶ Asia/Tehran
  • ایرانی بحری طاقت میں ایک نیا اضافہ

دنا ڈسٹرائر اور شاہین مائن سوییپر ایرانی ماہرین کے ذریعے ڈیزائن کیے گئے ہیں: ایرانی وزیر دفاع

 اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی"  نے ملک کے طویل ساحلی علاقوں کی ان کی  گنجائش کے مطابق استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحریہ  کیساتھ بحری صنعت اور سمندری تحفظ بھی ضروری ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران میں یہ ساری خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

 ارنا کی رپورٹ کے مطابق بریگیڈیئر جنرل "امیر حاتمی" نے پیر کے روز  ایرانی بحری بیڑے میں "دنا" ڈسٹرائر اور "شاہین" مائن سوییپر کی شمولیت کی تقریب کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کی طاقتور اور مضبوط صنعت ہے اور اب دنا ڈسٹرائر چوتھا ڈسٹرائر ہے جو  ملک میں تیار ہوکر بحری بیڑے میں شامل ہوگیا ہے۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دنا ڈسٹرائر اور شاہین مائن سوییپر میں استعمال کیے گئے سارے ساز و سامان اور پرز ے ملک کے ماہرین کے ذریعے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

جنرل حاتمی نے کہا کہ ان دونوں کی بحری بیڑے میں شمولیت کے بعد بہتر انداز میں ایران کی سمندری سرحدوں کی حفاظت کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ آج بروز پیر کو دنا ڈسٹرائر اور شاہین مائن سوییپر، ایک تقریب میں صدر روحانی کی ہدایت سے ایرانی بحریہ بیڑے میں شامل ہوگیا۔ 

 

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس