پومسے کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کی دوسری پوزیشن
Jun ۱۵, ۲۰۲۱ ۱۸:۳۴ Asia/Tehran
پومسے کے ایشیائی مقابلوں میں ایران نے دوسرے پوزیشن حاصل کی ہے۔
پومسے کے ایشیائی مقابلے پیر کو لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منعقد ہوئے جس میں دنیا کے گیارہ ملکوں کے اٹھاسی کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ مقابلے میں شریک ایرانی دستے نے سونے کے دو ، چاندی کے سات اور کانسی کے دو تمغے حاصل کیے ۔
ایرانی ٹیم کو وائس چمیپن قرار دیا گیا ۔
جنوبی کوریا، سونے کے تیرہ اور چاندی کا ایک تغمہ حاصل کرکے پہلےنمبر پر رہا جبکہ فلپائن نے چاندی کا ایک اور کانسی کے پانچ تمغے جیت کر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔