Jun ۱۷, ۲۰۲۱ ۲۰:۰۰ Asia/Tehran
  • کورونا ویکسین کی بیس لاکھ خوراکیں موصول

کورونا ویکسین کی سب سے بڑی کھیپ ایران پہنچ گئی۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا ہے کورونا ویکسین کی بیس لاکھ خوراکیں جمعرات کو تہران پہنچ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اب تک ایران کو موصول ہونے والی کورونا ویکسین کی سب سے بڑی کھیپ ہے۔

ایران کی انجمن ہلال احمر کے ترجمان نے بتایا کہ موصولہ کھیپ تقسیم کی غرض سے عنقریب وزارت صحت کے حوالے کردی جائے گی۔ انہوں نے بتایاکہ اس سے پہلے ایران کو چار لاکھ کورونا ویکسین کی ایک جبکہ دس دس لاکھ کی دوکھیپین موصول ہوچکی ہیں۔ انجمن ہلال احمر کے ترجمان نے کہا کہ ایران کی جانب سے خریدی جانے والی کورونا ویکسین میں سے اب تک چوالیس لاکھ خوراکیں تہران کو مل چکی ہیں۔

ٹیگس