Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۵۱ Asia/Tehran
  • ملت ایران دشمنوں کے خلاف جنگ میں کامیاب ہے: صدر حسن روحانی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے انتخابات میں عوام کی عظیم الشان شرکت کو دشمنوں کے خلاف جنگ میں ملت ایران کی کامیابی کا موجب قرار دیا ہے۔

ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے سنیچر کو اپنے ایک پیغام میں ایرانی قوم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ایک فیصلہ کن اور عظیم سیاسی عمل میں آپ کی بھرپور اور کم نظیر موجودگی، امام خمینی رح کے اعلی اہداف کے ساتھ نیا عہدو پیمان ، رہبر انقلاب کی آواز پر شاندار لبیک اور شہدائے والا مقام کے ساتھ تجدید عہد کی مظہر ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے کہا کہ بلاشبہ ایک حساس تاریخی دور میں اس پرجوش اور قابل تعریف شرکت نےقوم کے منتخب صدر کی ذمہ داریاں مزید سنگین کردی ہیں کہ جسے ملک کی بے پناہ صلاحیتوں بالخصوص غیرمعمولی ذہانت کے حامل انسانی سرمایے سے استفادہ کرتے ہوئے عوام کے مطالبات پورے کرنے کے لئے تمام صلاحتیں بروئے کار لانا چاہیے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نےبھی سنیچر کو ایک ٹوئٹ میں کہا ہےکہ عوام نے انتخابات میں بھر پور شرکت کرکے قابل فخر کارنامہ انجام دیا ہے ۔محمد باقر قالیباف نے رہبر انقلاب اسلامی کو جشن جمہوریت کے انعقاد اور اس میں بڑے پیمانے پر عوام کی شرکت کی مبارکباد بھی پیش کی ۔

ٹیگس