ملکی مسائل کے حل کے لئے بھرپور کوشش کریں گے: سید ابراہیم رئیسی
Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۱ Asia/Tehran
ایران کے نو منتخب صدر نے کہا ہے کہ نئی حکومت ملکی مسائل بالخصوص معاشی مشکلات کو حل کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔
ایران کے نومنتخب صدر سید ابراہیم رئیسی نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم ملکی مسائل کو حل کرنے کی ضرور کوشش کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ ہم عوام کے اندر مستقبل کے سلسلے میں پیدا ہونے والی امید کو بڑھائیں گے اور حکومت کے تئیں ان کے اعتماد میں روز بروز اضافہ ہوگا۔
سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ ہم ملک کے تمام عوام ، محترم امیدواروں اور سب سے بڑھ کر رہبر انقلاب اسلامی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنھوں نے نئی حکومت کی تشکیل کے لئے عوام کی بھرپور شرکت کی زمین ہموار کرنے میں کردار ادا کیا ۔
ایران کے نو منتخب صدر نے امید ظاہر کی ہے کہ پولنگ مراکز پر عوامی کی موجودگی آئندہ حکومت کی تشکیل میں نہایت موثر کردار ادا کرے گی۔