نو منتخب صدر کو صدر حسن روحانی کی مبارکباد
Jun ۱۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۹ Asia/Tehran
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارک باد پیش کی ہے۔
صدر حسن روحانی نے آج ایک پیغام میں نو منتخب صدر سید ابراہیم رئیسی کو مبارک پیش کی اور کہا کہ بلا شبہ تمام موجودہ مادی و معنوی توانائیوں اور اسباب و وسائل سے استفادہ کرتے ہوئے مسائل کو حل اورعوام کے مطالبات کو تیزی سے پورا کرنے اور ملکی و بین الاقوامی سطح پر مقدس اسلامی جمہوری نظام کے اہداف کو عملی جامہ پہنانے میں مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔
صدرحسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ اس منصب پر جنابعالی کی کوششوں اور تمام ارکان نظام کے ساتھ مزید یکجہتی سے ملک کی پیشرفت و ترقی اور ایران کے فہیم عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کا مشاہدہ کریں گے۔