Nov ۱۵, ۲۰۲۵ ۰۸:۲۸ Asia/Tehran
  • صدرِ ایران اور عراقی وزیر اعظم کے درمیان ٹیلی فونی گفتگو: عراق میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مُبارک باد

صدرِ مملکت ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عراقی وزیر اعظم محمد شیاع السودانی سے ٹیلی فونی گفتگو کی ہے جس انہوں نے عراق میں پارلیمانی انتخابات کے کامیاب انعقاد کی مُبارک باد پیش کی۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر عراق میں کامیاب اور پُرامن پارلیمانی انتخابات کی مُبارک باد پیش کی اور اسے ملت عراق کی ترقی کا باعث قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ پُرشکوہ انتخابات پُرامن طریقے سے منعقد ہوئے جو دوست اور برادر ملک عراق کے عوام کے اعتبار اور ان کی عظمت میں اضافے کا باعث ہے۔

صدرِ ایران ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے امید ظاہر کی کہ عراق کی نئی پارلیمان اور حکومت باہمی تعلقات کو پہلے سے زیادہ فروغ دینے میں مرکزی کردار ادا کرے گی۔

عراق کے وزیر اعظم محمد شیاع السودانی نے اس گفتگو میں کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ تعلقات اور تعاون میں مزید اضافہ کیا جائے گا جو دونوں ملکوں کی ترقی کا باعث ہے۔

 

ٹیگس