Jun ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۶ Asia/Tehran
  • ایرانی ٹی وی چینلوں کی ویب سائٹوں کے خلاف امریکی اقدامات پر تہران کا ردعمل

اسلامی جمہوریہ ایران نے ایرانی ٹی وی چینلوں کی ویب سائٹوں کے خلاف امریکا کے غیر قانونی اقدامات کو آزادی بیان پر قدغن قراردیا ہے-

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے آئی آر آئی بی کی ویب سائٹوں کو بند کرنے کو عالمی سطح پر آزادی بیان پر قدغن لگانے کی منظم کوشش کا نتیجہ قرار دیا اور کہا کہ یہ صحافتی دنیا میں آزاد آوازوں کا گلا گھونٹنے کا مصداق ہے ۔

ترجمان وزارت خارجہ سعید خطیب زادہ نے واشنگٹن کے اس دوہرے رویے کو شرمناک بتاتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت سابق امریکی حکومت کی روش پر ہی گامزن ہے اور اس کا نتیجہ بھی واشنگٹن کی ایک اور شکست کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے زور دے کر کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران امریکہ کے اس غیرقانونی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے، قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے انگریزی زبان نیوزچینل پریس ٹی وی نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آزادی مخالف اقدام کے بعد بھی وہ اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا امریکا  نے اسی طرح عراق اور یمن کے بھی ٹی وی چینلوں کی ویب سائٹوں کو بند کردیا ہے-

ٹیگس