Jun ۲۷, ۲۰۲۱ ۰۶:۱۰ Asia/Tehran

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت کی موجودگی میں ملک میں بنائی گئی اسپوتنک - وی  ویکسین کی رونمائی ہوئی۔

سنیچر کو وزیر صحت سعید نمکی کی موجودگی میں ایک تقریب میں اس ویکسین کی رونمائی کی گئی۔

اسپوتنک - وی کی رونمائی، ایران کے صوبہ البرز میں ایک میڈیکل کمپنی میں وزیر صحت کی موجودگی میں گیا گیا۔

اس تقریب میں وزیر صحت سعید نمکی نے کہا کہ ایران سمیت دنیا کے 60 سے زائد ممالک میں اسپوتنک – وی کا رجسٹریشن ہو چکا ہے جس نے اپنی اہمیت ثابت کر دی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران اور روس کے درمیان اس سے  پہلے اسپوتنک – وی ویکسین کی پیداوار کے بارے میں مفاہمت ہوئی ہے۔

ایران کے وزیر صحت نے کہا کہ کورونا کا مقابلہ کرنے میں ملک خود مختار ہو چکا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کورونا ایسی حالت میں شروع ہوا کہ جب ایران کو دواؤں، ماسک اور وینٹی لیٹر در آمد کرنے کی ضرورت تھی لیکن پابندیوں کی وجہ سے ان کو درآمد کرنے میں مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔

ایران کے وزیر صحت کے مطابق دو مہینے سے بھی کم مدت میں ملک کی داخلی توانائیوں کا استعمال کرکے کورونا سے مقابلے کے بارے میں ملک کی ضرورتوں کو پورا کر لیا گیا۔

ٹیگس