Jun ۳۰, ۲۰۲۱ ۲۲:۱۰ Asia/Tehran
  • ایران کا کمال، دوسری ویکسین کو ملا لائسنس

اسلامی جمہوریہ ایران میں کورونا کے دوسرے ویکسین کو استعمال کا لائسنس مل گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت نے ملک کی دوسری ویکسین کو لائسنس ملنے کی خبر دی ہے۔

سعید نمکی نے منگل کے روز بتایا کہ ملک کے پاستور ادارے کی جانب سے بنائی گئی ویکسین کو ایمرجنسی استعمال کی اجازت دی گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس ویکسین کے تیسرے مرحلے میں کلینکل ٹرائل کے دوران اسے  69 ہزار افراد پر ٹسٹ کیا گیا۔ 44 ہزار افراد پر کیوبا میں 25 ہزار افراد پر ایران میں ٹسٹ کیا گیا ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر صحت نے کہا ہے کہ فوڈ اینڈ ڈرگ شعبے کے سائنسدانوں نے اس ایرانی ویکسین کی تائید کی ہے اور اس کی تائید ہونے کے ساتھ ہی بنائی گئی ویکسینز میں ایران کی دوسری ویکسین بھی شامل ہوگئی۔

ایران کی پاستور انسیٹیوٹ نے پاستوکوویک نامی کورونا ویکسین بنائی ہے جسے ایمرجنسی میں استعمال کی اجازت مل گئی ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں 

ٹیگس