Jul ۰۴, ۲۰۲۱ ۱۹:۴۱ Asia/Tehran
  • چینی ویکسین کی مزید تیس لاکھ ڈوز ایران  پہنچ رہی ہیں

چین کی کورونا ویکسین سینوفارم کی تیس لاکھ خوارکیں جلد ہی ایران پہنچ جائیں گی۔

ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے ایک عہدیدار سید حیدر محمدی نے کہا کہ سینوفارم کی تیس لاکھ خوارکیں موصول ہونے کے بعد ملک میں کورونا ویکسینیشن کا عمل تیز کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ترجیحی فہرست میں شامل تمام لوگوں کو کورونا ویکسین کی دونوں خوارکیں لگائی جا چکی ہیں۔ ایران کی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی کے عہدیدار سید حیدر محمدی نے ایرانی ویکسین کی تیاری کے بارے میں کہا کہ کویران برکت کی تین لاکھ بیس ہزارخوارکیں وزارت صحت کو موصول ہو چکی ہیں اور مزید چالیس ہزار خوراکیں کل تک ہمیں موصول ہو جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پروگرام کے مطابق روزانہ ڈھائی لاکھ افراد کو کورونا ویکسین لگائی جائے گی ۔ایرانی ماہرین نے کئی قسم کی کورونا ویکسین تیار کی ہیں اور عالمی سائنسی برادری نے ایران کی ان کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔

ٹیگس