باہمی تعلقات کے فروغ پر ایران و شام کی تاکید
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i389125-باہمی_تعلقات_کے_فروغ_پر_ایران_و_شام_کی_تاکید
شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انھیں ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Jul ۰۶, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۷ Asia/Tehran
  • باہمی تعلقات کے فروغ پر ایران و شام کی تاکید

شام کے صدر بشار اسد نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی اور انھیں ایران کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ٹیلی فون پر ہونے والی اس گفتگو میں شام کے صدر بشار اسد نے ایران کے نو منتخب صدر کی کامیابی و کامرانی اور ایران کی ترقی و پیشرفت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ہونے والی ٹیلی فونی گفتگو میں آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور بشار اسد نے باہمی تعاون کو جاری رکھنے اور اسے مزید مضبوط بنانے پر تاکید کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے نومنتخب صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی 18 جون کو ہونے والے انتخابات میں 18 ملین سے زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کرکے ایران کے صدر منتخب ہوئے۔