Jul ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران میں یومیہ 5 لاکھ ویکسین کے ٹیکے لگائے جانے کی آمادگی

ایران کے صدر نے ملک میں جاری کورونا ٹیکہ کاری مہم میں تیزی کی خبر دی ہے۔

صدر حسن روحانی نے ہفتے کے روز قومی انسداد کورونا کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ ایرانی عوام کو اب نئے کورونا وائرس کا خطرہ ہے جو دیگر ملکوں سے ایران منتقل ہوا ہے۔

انہوں نے اسی کے ساتھ کورونا ویکسنیشن میں تیزی اور توسیع کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ پانچ لاکھ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگانے کی تیاری مکمل ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر روحانی نے کہا کہ طبی وسائل اور صحت عامہ کے دیگر وسائل کی موجودگی اور احتیاطی تدابیر کی پابندی نیز انسداد کورونا کمیٹی کی کاوشوں کے نتیجے میں ملک کے حالات پہلے سے بہت بہتر ہو گئے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کورونا ویکسین بھی بہت موثر واقع ہو رہا ہے اور ویکسینیشن کا عمل تیز ہونے پر مسائل و مشکلات میں مزید کمی آئے گی۔صدر مملکت نے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود اس وقت ایران کو کورونا کی پانچویں لہر کا سامنا ہے تاہم یہ لہر ملک گیر نہیں ہے اور اس کو کنٹرول کرنے کی تیاریاں کی جا چکی ہیں۔

ٹیگس