Jul ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۵ Asia/Tehran
  • ایرانی بندرگاہیں دیوہیکل بحری جہازوں کی میزبانی کے لیے تیار

ایرانی بندرگاہیں دیوہیکل بحری جہازوں کے لنگرانداز ہونے کے لیے پوری طرح آمادہ ہیں۔

یہ بات ایران کے محکمہ جہازرانی کے سربراہ محمد راستاد نے اس شعبے میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں اور جہاز رانی کے میدان میں سولہ نئے منصوبوں کا افتتاح ایسے وقت میں کیا گیا جب ملک کو سخت ترین پابندیوں اورکورونا جیسی وبا کا سامنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ دیوہیکل بحری جہازوں کے استعمال کے رجحان میں اضافے کو دیکھتے ہوئے ملک بھر کی بندرگاہوں میں داخلے کے راستوں اور چینلوں کو گہرا کردیا گیا ہے اور ہماری بندرگاہیں بڑے جہازوں کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔

محکمہ جہازرانی کے سربراہ نے کہا کہ شہید رجائی بندرگاہ کے آئل ٹرمنل پر تین نئی جیٹیوں نے کام شروع کردیا ہے جس کے نتیجے میں تیل کی برآمدات میں مزید آسانیاں پیدا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بندرگاہوں کی سرگرمیوں کو صرف سامان کی ترسیل اور وصولی تک محدود نہیں رہنا چاہئے بلکہ اس کے ارد گرد علاقوں میں، ویلو ایڈڈ سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔

ٹیگس