تاریخی اور ثقافتی خصوصیات کا حامل شہر تبریز یونسکو کی لسٹ میں
ادب کے تخلیقی شہر کی حیثیت سے تبریز شہر کا نام عالمی ثقافتی تنظیم یونیسکو کے لئے بھیج دیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے شمال مغربی شہر تبریز کی ادبی اور ثقافتی حیثيت کو عالمی شہرت حاصل ہے اور انہی خصوصیات کے تحت عالمی تنظیم یونسکو نے اس شہر کی عالمی شناخت کو تسلیم کئے جانے کے لئے اپنی دلچسپی ظاہر کی ہے۔
تبریز کے میئر ایرج شہین باہر نے جمعہ کے روز ارنا نمائندے کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ تبریز ممتاز فنکارانہ اور ادبی دبستانوں کی بنیاد ہے اور یہ شہر گزشتہ ایک ہزار برسوں کے دوران، بہت سے شاعروں اور ادبیوں کا گہوارہ رہا ہے جس میں "صائب تبریزی"، "شمس تبریزی"، "ملامحمد فضولی"، "محمد حسین شہریار"، "ہمام تبریزی" اور "پروین اعتصامی" جیسی شخصیتیں شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ تبریز عالمی سطح پر تعاون کرنے اور ادب کے میدان میں تخلیقات کے شہر کا اعزاز حاصل کرنے کیلئے انتہائی قابل قدر اور وسیع گنجائش رکھتا ہے اور ہم نے اس اہم مقصد کو حاصل کرنے کے لئے مہینوں پہلے ہی اقدامات عمل میں لائے ہیں۔
شہین باہر نے کہا کہ اس سے قبل، ثقافتی کمیشن اور اسلامی کونسل آف تبریز نے تخلیقی دنیا کے شہروں کی لسٹ میں شامل ہونے کیلئے ایک بل منظور کیا جس کے بعد تہران میں تعنیات یونیسکو کے ماہرین نے تبریز کا دورہ کیا اور پھر ادب کے میدان میں اس شہر کی ثقافتی اور تاریخی صلاحیتوں پر مبنی متعلقہ امور کی انجام دہی کے لئے خصوصی اقدامات کئے گئے۔
تبریز کے میئر نے امید ظاہر کی کہ ادب کے میدان میں اس شہر کے بحیثیت ’’تخلیقیات کے شہر‘‘ کے انتخابی عمل کو حتمی شکل دینے کیساتھ ہم ثقافت، سیاحت اور معیشت کے شعبوں میں اس کے اچھے اور مثبت اثرات کا مشاہدہ کریں گے۔