ایران میں کورونا کی صورت حال
Jul ۱۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۵۸ Asia/Tehran
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں کورونا کے پندرہ ہزار سے زائد نئے مریضوں اور ایک سو پچھتر اموات کا اندراج کیا گیا-
ایرانی وزارت صحت کے دفتر رابطہ عامہ کے مطابق جمعے سے سنیچر تک ملک کے مختلف علاقوں میں کورونا کے پندرہ ہزار ایک سو انتالیس نئے مریضوں اور ایک سو پچھتر اموات کا اندراج ہوا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق ایک ہزار سات سو پچیس کورونا کے مریضوں کو اسپتالوں میں داخل کیا گیا اور باقی کو گھروں میں قرنطینہ میں رہنے کی ہدایت دی گئی ۔
ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد پینتیس لاکھ ایک ہزار اناسی ہے جن میں سے چھیاسی ہزار نو سو چھیاسٹھ افراد جاں بحق ہوگئے اور اکتیس لاکھ آٹھ ہزار تین سو اڑتالیس کورونا کو شکست دینے میں کامیاب رہے۔
اس درمیان کورونا ویکسینیشن میں تیزی آگئی ہے اب تک ستر لاکھ لوگوں کو کورونا کا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔