Jul ۲۶, ۲۰۲۱ ۱۱:۱۹ Asia/Tehran

ایران کی بیڈمنٹن خاتون کھلاڑی ثریا آقائی نے مالدیو کی خاتون کھلاڑی عبد الرزاق کو شکست دے کر اولمپیک میں اپنا پہلا میچ جیت لیا۔ اس سے قبل ایران کا کوئی کھلاڑی بیڈمنٹن کے اولمپیک کھیلوں میں کامیابی حاصل نہیں کر سکا تھا۔ ثریا آقائی نے مسلسل دو سیٹ کو اپنے نام کرتے ہوئے اپنی حریف کو بالترتیب ۱۴ کے مقابلے ۲۱ اور ۷ کے مقابلے ۲۱ پوائنٹس سے ہرا دیا۔

ٹیگس