Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۲ Asia/Tehran
  • فلپائن میں پمسہ عالمی مقابلوں میں ایران کے 21 تمغے

فلپائن میں منعقدہ آنلائن پمسہ بین الاقوامی مقابلوں میں ایرانی کھلاڑیوں نے سونے کے نو، چاندی کے آٹھ اور کانسی کے چار تمغے حاصل کئے۔

ہماے نمائندے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلپائن میں منعقدہ آنلائن پمسہ بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے اٹھارہ ملکوں کے ڈھائی ہزار ٹائیکوانڈو کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ان مقابلوں کے اختتام پر ایرانی کھلاڑیوں نے سونے کے نو، چاندی کے آٹھ اور کانسی کے چار تمغے حاصل کئے اور اس طرح اپنی توانائیوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی سطح پر ایران کا نام روشن کیا۔

ٹیگس