Jul ۲۷, ۲۰۲۱ ۲۲:۴۴ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی نئی لہر میں تیزی

ایران میں بھی کورونا کی نئی لہر میں تیزی آگئی ہے

ایران کی وزارت صحت نے منگل کو اعلان کیا ہے کہ ملک میں تین سو ستاون کورونا مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ چونتیس ہزار نو سو اکاون نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ایران میں کورونا سے متاثرین کی مجموعی تعداد سینتیس لاکھ اٹھاون ہزار ایک سو ستانوے ہوگئی ہے جن میں سے نواسی ہزار چار سو اناسی مریض کورونا میں مبتلا ہو کر جان بحق ہوچکے ہیں اور بتیس لاکھ اکانوے ہزار نو سو اناسی مریض صحتیاب ہو چکے ہیں-

ایران کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ چوراسی لاکھ چوہتر ہزار تین سو بتیس افراد کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز اور چوبیس لاکھ چھیانوے ہزار چھے سو ستتر مریض دوسری ڈوز بھی لے چکے ہیں۔

ایران میں اب تک کورونا ویکسین کی ایک کروڑ نو لاکھ اکہتر ہزار نو  ڈوز دی جا چکی ہے-

 

ٹیگس