ایران کی فوج نے ٹرمپ کے بیانات کو مسترد کر دیا، ٹرمپ نا قابل اعتماد
ایران کی مسلح افواج کی سینٹرل کمان خاتم الانبیا ص کے ترجمان، کرنل ذوالفقار نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بالکل بھی قابل اعتماد نہیں ہیں۔
سحرنیوز/ایران: انہوں نے کہا کہ ٹرمپ پہلے مذاکرات کی بات کرتے ہیں اور پھر کچھ ہی گھنٹوں بعد جنگ کا اعلان کر دیتے ہیں۔
کرنل ذوالفقار نے ٹرمپ کی ایران پر زمینی حملے یا کسی بھی علاقے پر قبضے کی حالیہ دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف ایک خواہش ہے۔ ایرانی افواج ایسے کسی بھی اقدام کا بے صبری سے انتظار کر رہی ہیں تاکہ یہ ثابت کیا جا سکے کہ جارحیت اور قبضے کا نتیجہ صرف ذلت آمیز گرفتاری اور حملہ آوروں کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے کی صورت میں نکلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی فوجی اور کمانڈر خلیج فارس کے شارک مچھلیوں کا بہترین کھانا بنیں گے۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel