Mar ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۸:۲۱ Asia/Tehran
  • ایران کی بڑی کامیابی ، سعودی عرب میں امریکہ کا آواکس طیارہ تباہ کر دیا

ایران نے اسرائیل و امریکہ کے خلاف جوابی کارروائی میں بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے ، ہوائی جارحیت میں بے حد موثر امریکہ کے ایک آواکس طیارے کو تباہ کر دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکی دہشت گرد فوج کی دشمنانہ کارروائیوں کے جواب میں، اور الخرج ایئر بیس پر ایندھن بردار طیاروں کی تباہی کے بعد، سپاہ کی فضائیہ نے مشترکہ میزائل اور ڈرون آپریشن کے دوران خدا کے فضل سے کم از کم ایک E‑3 آواکس طیارے کو  جو فضائی نگرانی، کمانڈ اور کنٹرول کی صلاحیت رکھتا ہے مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔  
رپورٹ کے مطابق یہ حملہ سعودی عرب کے الخرج ایئر بیس پر کیا گیا اور اس کے ساتھ موجود دیگر عسکری طیاروں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ہمیں فالو کریں:  

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس