وائٹ ہاؤس میں حالات قابو سے باہر،امریکی پابندیاں عملی طور پر ناکام
ایران نے آبنائے ہرمز سے غیر دشمن ممالک کو گذرنے کی اجازت کی پالیسی اختیار کرکے امریکی پابندیوں کو عملی طور پر ناکام بنا دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: سحر نیوز کی رپورٹ کے مطابق دی ہل ویب سائٹ کہ جو کانگریس کا قریبی ذریعہ ہے نے ایران کے ساتھ فوجی تقابل میں امریکی شکست کے پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے لکھا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں فیصلہ کرنے کا عمل آشفتہ حال اور زوال پذیر ہے۔
اس جائزے میں زور دیا گیا ہے کہ جو کچھ منطقی بنیادوں کے بغیر محض طاقت کے مظاہرے کے طور پر شروع ہوئی اور ایسی جنگ میں بدل گیا جس میں نہ صرف حالات امریکہ کے قابو سے باہر ہیں اور خطے کا اسٹراٹیجک بیلنس ایران کے حق میں تبدیل ہو چکا ہے۔
ایران نے آبنائے ہرمز سے غیر دشمن ممالک کو گذرنے کی اجازت کی پالیسی اختیار کرکے نہ صرف امریکی پابندیوں کو عملی طور پر ناکام بنا دیا ہے بلکہ امریکہ اور اس کے روایتی اتحادیوں کے درمیان دراڑ ڈال دی اور اپنی سفارتی تنہائی کو توڑ دیا۔
ہمیں فالو کریں:
Follow us: Facebook, X, instagram, tiktok whatsapp channel