Mar ۲۹, ۲۰۲۶ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • عمان نے جنگ کے خاتمے اور سفارت کاری کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

اسرائیل میں خوف و ہراس کی وجہ سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والے صہیونیوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے طابا بارڈر کراسنگ سے نکلنے والے میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔

سحرنیوز/عالم اسلام:عمان کی وزارت خارجہ نے اتوار کے روز ایک بیان جاری کیا ہے جس میں جنگ کے خاتمے اور مذاکرات و سفارت کاری کی بحالی پر زور دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے: وزارت خارجہ عمان اس بات پر زور دیتی ہے کہ حالیہ بزدلانہ حملوں کی ذمہ داری کسی بھی فریق نے قبول نہیں کی ہے اور متعلقہ حکام اب بھی ان حملوں کے حقیقی ذرائع اور محرکات کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
بیان میں مزید کہا گیا: سلطنت عمان، جاری جنگ اور خطے کے تمام ممالک کے خلاف ہونے والے پر تشدد اقدامات اور فوجی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے، غیر جانبداری کی اپنی مستقل پالیسی پر قائم ہے اور خطے کے تمام ممالک کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کے قیام کا مطالبہ کرتی ہے۔

موجودہ جنگ کا خاتمہ اور علاقے کے مسائل و تنازعات کے بنیادی حل کے لیے مذاکرات اور سفارت کاری کی بحالی فوری ضروری ہے تاکہ  عوام کے بنیادی حقوق، خوشحالی اور سلامتی کو برقرار رکھا جا سکے۔

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

 

ٹیگس