Jul ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۸:۲۷ Asia/Tehran
  • خاتون ایرانی کھلاڑی روونگ کے فائنل بی میں پہنچ گئی

ٹوکیو اولمپک میں شریک ایرانی خاتون کھلاڑی کشتی رانی کے فائنل بی میں پہنچ گئیں۔

کشی رانی کے ایونٹ میں سنگل روونگ کے سیمی فائنل میں شریک خاتون ایرانی کھلاڑی نازنین ملائی نے سخت محنت کے بعد فائنل بی میں جگہ بنالی ہے۔

انہوں نے سیمی فائنل کے دوران پانچ دیگر کھلاڑیوں کا مقابلہ کیا اور مقررہ فاصلہ سات منٹ پینتالیس سیکنڈ میں طے کرلیا۔

سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ، برطانیہ اور آسٹریا کی کھلاڑی پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر رہیں اور انہیں فائنل اے میں شامل کیا گیا جبکہ باقی کھلاڑی فائنل بی میں ایک دوسرے کا مقابلہ کریں گی۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس