Jul ۳۰, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۳ Asia/Tehran
  • ایران کی قومی فٹسال ٹیم بین البراعظمی مقابلوں کی فاتح بن گئی

ایران نے میزبان ٹیم تھائیلینڈ کو فوٹسال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پانچ ایک سے ہرا کر کانٹینینٹل چیمپیئن شب اپنے نام کی۔

اطلاعات کے مطابق علی رضا رائفی پور اور بہزاد عظیمی نے دو دو جبکہ  فرہاد توکلی نے ایک گول کیا۔

اس سے قبل ایران کی قومی فٹسال ٹیم ازبکستان کو شکست دیکر بین البراعظمی مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گئی۔

ایرانی قومی فٹسال ٹیم، جمعے کے روز تھائی لینڈ میں جاری بین البراعظمی مقابلوں کے سیمی فائنل میں ازبکستان کے خلاف میدان میں اتری اور ایک سنسی خیز مقابلے کے بعد  پانچ کے مقابلے میں سات گول سے فتحیاب ہوئی۔

ایران کی قومی فٹسال ٹیم نے گروپ میچوں کے دوران لتھوانیہ اور تاجکستان کو شکست دی تھی جبکہ مصر کے مقابلے میں میچ برابر رہا تھا۔

ٹیگس