Aug ۰۳, ۲۰۲۱ ۲۳:۰۰ Asia/Tehran
  • شام کے اسپیکر تہران پہنچ گئے، حلف برداری کی تقریب میں کریں گے شرکت

شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر صدر آیت اللہ رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے تہران پہنچ گئے۔

شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر حمودۃ صباغ منگل کی رات تہران ایئرپورٹ پر پہنچ گئے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی پارلیمنٹ کے صدر ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لئے دیر رات تہران پہنچ گئے۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ جمعرات کو ایران کی پارلیمنٹ مجلس شورای اسلامی میں ایک پر وقار تقریب کا انعقاد جائے گا جس کے دوران صدر ابراہیم رئیسی حلف اٹھائیں گے اور اسی تقریب میں شرکت کے لئے سب سے پہلے شام کی پارلیمنٹ کے اسپیکر تہران پہنچے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے تیرہویں صدر کی تقریب توثیق و تقرری منگل کی صبح تہران کے حسینیہ امام خمینی میں منعقد ہوئی جس میں قائد انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عوامی رائے کی توثیق کرتے ہوئے سید ابراہیم رئیسی کو آئندہ چار برس کے لیے ملک کا باضابطہ صدر مقرر کیا۔

ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی جمعرات 5 اگست کو پارلیمنٹ میں اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔  اس قومی اور پروقار تقریب میں کورونا پروٹوکول کے ضوابط کے ساتھ ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کی پریزائڈنگ کمیٹی کے ترجمان سید نظام الدین موسوی نے کہا ہے کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب میں ایرانی عدلیہ کے سربراہ ، گارڈین کونسل کے اراکین اور پارلیمنٹ کے اسپیکر موجود ہوں گے۔ انھوں نے کہا کہ ایران کے نئے صدر سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے 73 ممالک کے 115 سرکاری عہدیدار شرکت کریں گے۔

سید نظام الدین موسوی نے کہا کہ سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب میں 10 ممالک کے صدور، 20 ممالک کے پارلیمانی سربراہان، 11 ممالک کے وزراء خارجہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے نمائندے ، یورپی یونین کے نمائندے  اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندے شرکت کریں گے۔

ٹیگس