Aug ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۰:۴۳ Asia/Tehran
  • اطلاع؛ نومنتخب صدرکی تقریب حلف برداری؛ خصوصی نشریات براہ راست  سحر اردو ٹی وی سے نشرکی جائے گی

73ممالک کے ایک سو پندرہ اعلیٰ عہدے دار صدر سید ابراہیم رئیسی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئۓ ایران آرہے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق غیر ملکی مہمانوں میں10 ممالک کے سربراہ، 20 اسپیکر، 11 وزرائے خارجہ، دس دیگر وزرا اور ممالک کے خصوصی پارلمانی ایلچی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں  11 بین الاقوامی اداروں کے سربراہ، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے، تیل کی عالمی تنظیم اوپک کے سربراہ، یورپی یونین، یوریشیا اور اسلامی و ایشیائی ممالک کے بین الپارلمانی یونین اور ایکو کے اعلیٰ عہدے دار بھی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے۔

حلف برداری کی تقریب کی کوریج کے لئے ملکی اور غیرملکی میڈیا سے تعلق رکھنے والے 170 صحافی اور رپورٹرز بھی موجود رہیں گے۔

یہ تقریب مقامی وقت کے مطابق  شام  5 بجے ملکی اور غیر ملکی ٹی وی چینلوں سے براہ راست  ٹیلی کاسٹ کی جائے گی۔

سحر اردو ٹی وی کے ناظرین آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کی حلف برداری کی تقریب ٹی وی چینل کے علاوہ سحر اردو کی ویب سائٹ پر موجود LIVE  لینک کے ذریعے بھی مشاہدہ کرسکتے ہيں۔

 

ٹیگس