Aug ۰۸, ۲۰۲۱ ۲۰:۴۷ Asia/Tehran
  • بحران افغانستان کو حل کرنے کے لئے عالمی برادری کھلا موقف اختیار کرے، ایران

ایران کے وزیر خارجہ نے تاکید کی ہے کہ عالمی برادری کو چاہئے کہ افغانستان میں تشدد کی مذمت اور اس ملک کے بحران کے سیاسی حل کی حمایت میں کھلا موقف اختیار کرے۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اتوار کے روز افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے سے ملاقات میں، جو ایرانی حکام سے بات چیت کے لئے ایک وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں، افغانستان کے خطرناک اور پیچیدہ حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے موجودہ حالات غیر ملکی طاقتوں کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ایران، افغانستان میں امن کے عمل کو آگے بڑھانے اور افغانستان کا مسئلہ مذاکرات کی بنیاد پر حل کرانے سے متعلق ہر طرح کے تعاون کے لئے تیار ہے۔

اس ملاقات میں افغانستان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جان آرنو نے بھی افغانستان کے امن کے عمل میں مدد و تعاون کے سلسلے میں ایران اور علاقے کے تمام ملکوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے سب کے اجتماعی تعاون کی ضرورت ہے۔

ٹیگس