Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۳۶ Asia/Tehran
  • کشتی کے عالمی مقابلوں ایرانی پہلوانوں کا دوسرا مقام

ایران کے پہلوانوں نے روس میں ہوئے کشتی کے عالمی مقابلوں میں ایک ایک سونے اور چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے جیت کر دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

ارنا نیوز کے مطابق روس کے شہر اوفا میں ہوئے ورلڈ یوتھ گریکو رومن ریسلنگ چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں ایران کے امیر رضا دہ بزرگی نے پچپن کلوگرام کی کیٹیگری میں سونے کا تمغہ جیتا۔

اسکے علاوہ سعید اسماعیلی نے ساٹھ کلوگرام کی کیٹیگری میں چاندی کا جبکہ پانج دیگر پہلوانوں نے ترسٹھ، ستہتر، بیاسی، ستانوے اور ایک سو تین کلوگرام کی کیٹیگری میں ایک ایک کانسی کا تمغہ جیتا جس کے باعث ایران عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

ایران نے مجموعی طور پر ایک سو تیس پوائنٹ حاصل کئے جبکہ روس ایک سو تیراسی پوائنٹ کے ساتھ پہلے جبکہ آذربایجان ایک سو ایک پوائنٹ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔

قابل ذکر ہے کہ ایرانی پہلوان کشتی کے میدان میں عالمی سطح پر ممتاز مقام رکھتے ہیں۔

ٹیگس