ایران میں انٹرنیشنل ڈیپتھ مقابلے
Aug ۲۳, ۲۰۲۱ ۲۰:۲۱ Asia/Tehran
ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان میں کنارک کی بندرگاہ میں ایرانی بحریہ کی میزبانی میں دو ہزار اکیس انٹرنیشنل ڈیپتھ مقابلوں کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔
ان مقابلوں کی افتتاحی تقریب میں ایران کی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمیرل حمزہ علی کاویانی اور روسی بحریہ کے ڈپٹی کمانڈر ایڈمیرل لوویچ کاساتونوف بھی شامل ہوئے۔
اس دور کے مقابلوں میں دنیا کے چھے ملکوں کے سو میرین فوجیوں پر مشتمل کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔ بحریہ کے انٹرنیشنل ڈیپتھ کے یہ مقابلے تیئیس اگست سے دو ستمبر تک جاری رہیں گے۔
اس سے قبل دو ہزار سولہ اور سترہ میں روس میں ہونے والے ان مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے دوسرا اور دو ہزار انیس کے مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔
قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ ایران تیسری بار فوجی غواصی کے ان مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔