ایران مین کورونا سے ایک دن میں سات سو سے زائد اموات
ایران میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں کورونا سے سات سو سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔
وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران کورونا میں مبتلا سات سو نو افراد جان کی بازی ہار گئے جس بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد ایک لاکھ تین ہزار تین سو پچاس سے تجاوز کر گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک بھر میں چالیس ہزار چھے سو سے زائد نئے مریضوں کا اندراج کیا گیا جس کے بعد ملک میں کورونا کے مریضوں کی کل تعد سینتالیس لاکھ چھپن ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔
ایران کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اب تک چالیس لاکھ کے قریب لوگ کورونا سے شفایاب ہو چکے ہیں اور انہیں اسپتالوں سے رخصت کیا جا چکا ہے۔
ایران میں ویکسینیشن کا عمل بھی جاری ہے اور اب تک ایک کڑور بہتر لاکھ سے زائد افراد کو پہلی ڈوز جبکہ چونسٹھ لاکھ سے زائد لوگوں کو دوسری ڈوز بھی انجیکٹ کی جا چکی ہے۔ اس طرح ایران میں دو کروڑ پینتس لاکھ کے قریب لوگوں کو کورونا ویکسین لگایا جا چکا ہے۔