Aug ۲۷, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • ایران میں کورونا کی صورتحال

ایران میں کورونا سے پانچ سو زائد اموات کے بعد، اس موذی وبا سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار سے تجاوز کرگئی ۔

ایران کی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران پانچ سو اکہتر افراد کورونا کے مقابلے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں، جس کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ پانچ ہزار دوسو اٹھہتر ہوگئی ہے۔
وزارت  صحت کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں چھتیس ہزار دو  سواناسی افراد میں کورونا کی تشخص ہوئی جن میں سے چارہزار آٹھ سو کے قریب مریضوں کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔
ایران میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد اڑتالیس لاکھ ستر ہزار کے قریب بتائی جاتی ہے۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد اتنالیس لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔
عالمی اعداد وشمار کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اکیس کروڑ پچاس لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ چوالیس لاکھ نوے ہزار سے زائد لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس