ملٹری گیمز میں ایرانی کمانڈروں کی تیسری پوزیشن
اسلامی جمہوریہ ایران کی سپاہ پاسداران فورس کے کمانڈروں نے روس میں جاری ملٹری گیمزم کے تین مرحلوں میں مجموعا تیسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران کے کمانڈروں نے روس کے ملٹری گیمز بیس اکیس کے تین حصوں بکتر بندر گاڑیوں، رکاوٹوں کے میدان اور بقا کی کیٹیگری میں اپنی چھے ٹیموں کے ہمراہ مجموعی طور پر تیسرا مقام حاصل کر لیا۔ ان حصوں میں روس اور چین پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے۔
اسکے علاوہ ایران کے جوانوں نے کلاشینکوف سے فائرنگ، نشانے بازی اور آرپی جی سات لانچر کے استعمال میں بھی سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کئے۔
یاد رہے کہ روس کے بین الاقوامی ملٹری گیزم بیس اکیس کا آغاز گزشتہ پیر کے روز ہوا ہے جس میں چونتیس مختلف کیٹیگریز میں مقابلوں کا سلسلہ دو ہفتوں تک جاری رہے گا۔ ان مقابلوں کا اصل میزبان روس ہے جبکہ ایران، الجزائر، ازبیکستان، آرمینیا، بلاروس، چین، سائیبیریا، ویتنام اور ہندوستان میزبان ثانی کی حیثیت رکھتے ہیں جہاں الگ الگ کیٹیگریوں میں مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔