Aug ۲۸, ۲۰۲۱ ۲۱:۱۳ Asia/Tehran
  • کنارک بندرگاہ میں ملٹری گیمز جاری

ایران کے صوبے سیستان و بلوچستان کی کنارک بندرگاہ میں غیر ملکی ٹیموں کی شرکت سے انٹر نیشنل ڈیپ ڈائیونگ دو ہزار اکیس کے مقابلے جاری ہیں۔

ان عالمی مقابلوں میں ایران، روس، چین، ہندوستان اور شام کی ملٹری ڈائیونگ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور یہ مقابلے پانچ ستمبر تک جاری رہیں گے۔

یہ مقابلے ڈیپ ڈائیونگ کے چھے شعبوں میں منعقد ہوئے ہیں جن میں ٹیم ورک، آمادگی اور سرعت عمل کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس سے قبل دو ہزار سولہ اور سترہ میں روس میں ہونے والے ان مقابلوں میں ایران کی ٹیم نے دوسرا اور دو ہزار انیس کے مقابلوں میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔

قابل ذکر ہے اسلامی جمہوریہ تیسری بار فوجی غواصی کے ان مقابلوں کی میزبانی کر رہا ہے۔

ٹیگس