Aug ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران کی مسلح افواج کی دفاعی و جنگی توانائی کو اولویت حاصل ہے، ایران کے وزیر دفاع کی تاکید

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر محمد رضا قرایی آشتیانی نے تاکید کی ہے کہ ایران کی وزارت دفاع کی اولویت، ایران کی مسلح افواج کی دفاعی طاقت و توانائی کو اور زیادہ مضبو ط و مستحکم بنانا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر محمد رضا قرایی آشتیانی نے اتوار کے روز کہا ہے کہ ہر قسم کے خطرات کے مقابلے میں ایران کی وزارت دفاع کی اولویت ایران کی مسلح افواج کی دفاعی و جنگی توانائی کو اور زیادہ مضبوط و مستحکم بنانا اور اسی طرح دفاعی ساز و سامان کی تیاری اور پیداوار کو فروغ دینا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع نے ایران کے اس سے قبل کے وزیر دفاع کی الوداعی اور خود کو متعارف کرائے جانے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع کی اہم ترین ترجیحات میں ایران کی مسلح افواج کی دفاعی و جنگی توانائی کو اور زیادہ مضبو ط و مستحکم بنانا، دفاعی سسٹم کو فروغ دینا اور اسی طرح دفاعی ساز و سامان کی تیاری اور دفاعی ہتھیاروں کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

ایران کے وزیر دفاع بریگیڈیئر محمد رضا قرایی آشتیانی نے اسی طرح کہا کہ انجام پانے والی تحقیقات کی بنیاد پر جدید ٹیکنالوجی اور جدید قسم کے روائتی ہتھیار اور اسلحے تیار کئے جانے کی ضرورت ہے۔

اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سابق وزیر دفاع بری‍گیڈیئر امیر حاتمی نے بھی کہا کہ الیکٹرانیک جنگ میں ایران اچھی پوزیشن کا مالک ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس وقت بیالیس سے زائد ملکوں کے ساتھ ایران کے دفاعی ہتھیاروں کے برآمداتی تعلقات برقرار ہیں اور ان سبھی ممالک نے ایرانی ساختہ ڈرون طیاروں کا خیرمقدم کیا ہے۔

اس تقریب سے اپنے خطاب میں ایران کی مسلح افواج کی اسٹاف کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے بھی کہا کہ امریکہ کو افغانستان سے نہایت ذلت و رسوائی کے ساتھ فرار ہونا پڑا ہے۔

انھوں نے کہا کہ امریکہ کے تازہ ترین جرائم میں افغانستان کے واقعات شامل ہیں جہاں اس غاصب ملک نے دو ہزار ارب ڈالر کے اخراجات برداشت کر کے بھی افغان فوج کو اہم خصویات سے عاری فوج میں تبدیل کر دیا۔

ایران کی مسلح افواج کی اسٹاف کمیٹی کے سربراہ میجر جنرل محمد باقری نے مغربی ایشیا میں امریکی جرائم اور سازشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایسی صورت حال میں دفاعی طاقت و توانائی میں اضافہ اور دفاعی ترقی و پیشرفت ایک ضروری امر ہے اور اس مقصد کو مقامی ٹیکنالوجی اور اپنے بل بوتے پر آگے بڑھ کر ہی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کريں

ٹیگس