Aug ۳۱, ۲۰۲۱ ۱۵:۵۵ Asia/Tehran
  • ایران؛ مرصاد 16 ڈیفنس میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ

ایران نے مرصاد سولہ ڈیفنس میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

فضائیہ کے ڈیفنس یونٹ کے ڈپٹی آپریشنل کمانڈر محمد یوسفی خوش قلب نے منگل کے روز کہا ہے کہ یہ میزائل ڈیفنس سسٹم مکمل طور پر ایران کی ٹیکنالوجی سے تیار ہوا ہے۔

انھوں نے کہا کہ الیکٹرانک جنگ کا مقابلہ کرنے لئے یہ سسٹم جدید ترین ایرانی ٹیکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔محمد یوسفی خوش قلب نے کہا کہ مرصاد سولہ میزائل  ڈیفنس سسٹم، کم بلندی پر کروز جیسے میزائل کو بھی تیزی سے نشانہ بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ سسٹم کسی بھی سطح پر کی جانے والی پرواز کا پتہ لگا کر اسے نشانہ بنانے پر قادر ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دس شہریور مطابق یکم ستمبر ایران میں یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے اور اسی مناسبت سے ایران نے ملک کے وسطی صحرائی علاقے میں مرصاد سولہ میزائل ڈیفنس سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔

ٹیگس