ایران امریکی دباو میں نہیں آئے گا
ایران اور فرانس کے وزراء خارجہ نے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے دو طرفہ تعلقات اور علاقائی اور عالمی امور کے بارے میں تبادلہ کیا۔
ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان نے فرانسیسی وزیر خارجہ لودریان کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کسی بھی صورت میں امریکہ کا دباؤ قبول نہیں کرے گا۔ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ نے اس گفتگو میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔
امیر عبداللہیان نے ایران کے خلاف امریکی حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور پابندیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے سے خارج ہوکر عالمی معاہدے کی خلاف ورزی کی اس لئے موجودہ صورتحال کی ذمہ داری امریکہ پرعائد ہوتی ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے یورپی ممالک پر زوردیا کہ وہ امریکہ کی پیروی کرنے کے بجائے امریکہ کے یکجانبہ اقدامات کا مقابلہ کریں۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ ایران کبھی بھی امریکہ کے ظالمانہ اقدامات کو قبول نہیں کرے گا۔ ایران اور فرانس کے وزراء خارجہ نے افغانستان کے حالات کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔