غوطہ خوری کے مقابلوں میں ایران روس کو مشترکہ اعزاز
Sep ۰۲, ۲۰۲۱ ۱۷:۲۴ Asia/Tehran
ایران اور روس نےغوطہ خوری کے چھٹے عالمی مقابلے میں مشترکہ طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔
ڈیپ سی غوطہ خوری کے چھے عالمی مقابلوں کی اختتامی تقریب صوبہ سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر کنارک میں منعقد ہوئی جس میں ایرانی بحریہ کے سربراہ ایڈمرل شہرام ایرانی اور دیگر اعلی فوجی حکام شریک تھے۔
ایران اور روس کی ٹیموں کو ڈیپ سی غوطہ خوری کے سالانہ مقابلوں میں مشترکہ طور پر پہلے انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔اس رپورٹ کے مطابق چین اور شام کی ٹیموں نے ان مقابلوں میں دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔ڈیپ سی غوطہ خوری کے عالمی مقابلوں میں دنیا کے چھے ملکوں کے سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
یہ مقابلے اس سال ایرانی بحریہ کی میزبانی میں صوبہ سیستان و بلوچستان کے ساحلی شہر کنارک میں منعقد ہوئے۔