سپاہ پاسداران کا عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر حملہ
Sep ۱۰, ۲۰۲۱ ۱۰:۳۷ Asia/Tehran
اسلامی جمہوری ایران کی آئی آر جی سی فورس نے شمالی عراق میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی کی۔
اطلاعات کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی (آئی آر جی سی) نے شمالی عراق کے کردستان علاقے میں جمعہ کو علی الصباح ایک آپریشن کیا جس میں خاص ڈرون کا استعمال ہوا جو ہدف پر لگنے کے ساتھ ہی پھٹ جاتے ہیں۔
آئی آر جی سی کی بری یونٹ کے کمانڈر جنرل محمد پاکپور کی طرف سے شمالی عراق میں دہشتگرد عناصر کی موجودگی کے بارے میں کئے گئے انتباہ کے بعد، اس فورس نے جمعہ کو علی الصباح شمالی عراق میں دہشتگرد عناصر کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔
آئی آر جی سی فورس نے اس آپریشن میں خاص ڈرون کے علاوہ، خاص قسم کی توپیں بھی استعمال کیں جن سے کسی بھی چھوٹے سے چھوٹے ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
اس آپریشن کے بارے میں مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔