Sep ۱۱, ۲۰۲۱ ۲۱:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران، افغان عوام کی سربلندی کا خواہاں ہے

ایران افغان عوام کی سربلندی اور ان کی رائے کی بالادستی چاہتا ہے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے پارلیمانی کمیشن کے ترجمان محمود عباس زادہ مشکینی نے کہا ہے کہ ہم افغان عوام کی سربلندی اور ان کی رائے کی بالادستی کے خواہاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایران افغانستان کی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور بیرونی طاقتوں کے موقف کا بھی بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

ایرانی پارلیمنٹ کے قومی سلامتی اور خارجہ امور کے پارلیمانی کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ افغان عوام کے لیے کسی اندرونی اور بیرونی دباؤ کے بغیر مکمل آزادی کے ساتھ اپنے مستقبل کے تعین کا موقع فراہم کیا جانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارا موقف پوری طرح سے واضح اور شفاف ہے اور اس حوالے کسی بھی طرح کے تعاون سے دریغ نہیں کریں گے۔

ٹیگس