Sep ۱۴, ۲۰۲۱ ۲۲:۲۷ Asia/Tehran
  • پاورلفٹنگ میں ایران کے طلائی تمغے

ایران کی ٹیم نے پاور لفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں سونے کے آٹھ تمغے حاصل کیے ہیں۔

ہمارے نمائندے کے مطابق، آرمینیا میں ہونے والے پاورلفٹنگ کے عالمی مقابلوں میں ایران، روس، جارجیا اور آرمینیا کی ٹیمیں شریک تھیں۔ ان مقابلوں میں ایران کی پاورلفٹنگ ٹیم  آٹھ طلائی تمغوں کے ساتھ چیمپین بن کر ابھری۔
ایران کے سید صامد قریشی اور موسی فیضی نے اپنے اپنے ایونٹ میں ریکارڈ قائم کیے اور انہیں آئی جی پی یو کی جانب سے خصوصی اسناد سے نوازا گیا۔
شاندار کامیابی کے بعد ایران اسی سال برطانیہ میں ہونے والے پاور لفٹنگ عالمی چیمپین شپ کے لیے کوالیفائی کرگیا ہے۔

ٹیگس