ایران کا تعاون حاصل کرنے کے لئے روس کی آئی اے ای اے کو نصیحت
Sep ۱۶, ۲۰۲۱ ۱۴:۲۳ Asia/Tehran
روس نے جوہری توانائی کی عالمی ایجنسی آئی اے ای اے کو نصیحت کی ہے کہ وہ ایران کے ساتھ تعاون کے معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے پرہیز کرے۔
ویانا میں عالمی اداروں میں روس کے نمائندے میخائیل اولیانوف سے آئی اے ای اے کو نصیحت کی کہ وہ ایرانی تنصیبات میں جوہری مواد کے آثار ملنے کے مسئلے کو تل کا تاڑ نہ بنائے۔
انہوں نے بدھ کے روز آئی اے ای اے ڈائرکٹرز جنرل کے اجلاس میں یہ بات کہی۔
میخائیل اولیانوف نے کہا کہ اس بات کے مدنظر کہ ایران کی جوہری تنصیبات میں جوہری مواد کے آثار ملنا ایٹمی اسلحوں کے پھیلاؤ کے لئے ریسک نہیں رکھتا، جوہری مواد کے آثار ملنے کے مسئلے کو تل کا تاڑ نہ بنائے، یہ مسئلہ اس وقت اتنا اہم نہیں ہے کہ بورڈ آف ڈائرکٹرز اس پر توجہہ دے۔
اولیانوف سے آئی اے ای اے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ کو سیاسی رنگ دینا مناسب کام میں رکاوٹ بنے گا۔