ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i393560-ایران_میں_نئے_تعلیمی_سال_کا_آغاز
ایران میں آج صبح اسکول کی گھنٹی بجنے کے ساتھ ہی نئے تحصیلی سال کا آغاز ہو گیا۔
(last modified 2025-07-01T12:42:33+00:00 )
Sep ۲۵, ۲۰۲۱ ۰۶:۲۷ Asia/Tehran
  • ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز

ایران میں آج صبح اسکول کی گھنٹی بجنے کے ساتھ ہی نئے تحصیلی سال کا آغاز ہو گیا۔

اسلامی جمہوریہ ایران میں نئے تعلیمی سال کا آغاز صدر مملکت سید ابراہیم رئیسی کی جانب سے گھنٹی بجانے کے عمل سے ہوا جس کے بعد صدر نے طلبہ و طالبات اور اساتذہ کو خطاب بھی کیا۔

اس سال کورونا وائرس کے سبب تعلیمی نظام میں پیدا ہونے والی تبدیلیوں کے پیش نظر تعلیمی سال کا آئن لائن آغاز ہو گیا جس میں تمام تر طبی اصولوں کو مد نظر رکھا جائے گا۔

ایران بھر کے ایک لاکھ 10 ہزار اسکولوں میں اس سال ڈیڑھ کروڑ طلاب فی الحال آئن لائن تعلیم حاصل کریں گے۔