Oct ۰۱, ۲۰۲۱ ۱۹:۵۷ Asia/Tehran
  • ایران کی انڈر 12 گرلز ٹینس ٹیم کی واضح برتری

ایران کی گرلز ٹینس ٹیم نے اردن کی ٹیم کو واضح شکست دے کر ایشیا چیمپین کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ایران کی انڈر ٹویلیو گرلز ٹینس ٹیم نے اردن کی ٹیم کو تین صفر سے شکست دے دی۔

سنگل مقابلے میں ایران کی فردخت علیمی، اردن کی سولاف عبدالطیف کے مقابلے میں اتریں اور چھے صفر سے کامیابی حاصل کی۔

دوسرے سنگل میچ میں ایران کی صباخیرمنش نے مایا عاصف کو چھے ایک سے ہرا دیا۔

ڈبل میچ کے دوران بھی ایران کی صبا خیر منش اور فردخت علیمی نے سولاف عبدالطلیف اور دانا الخراس پر مشتمل اردن کی ٹیم کو دو سیٹ میں چھے ایک اور چھے تین سے شکست دی۔

اردن کے مقابلے میں واضح کامیابی کے بعد ایران کی گرلز ٹینس ٹیم نے قزاقستان میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔

ٹیگس