Oct ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran

 افغانستان کے لئے ایران کی انسان دوستانہ مدد کی چوتھی کھیپ بھی افغانستان پہنچ گئی۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران کی انسان دوستانہ مدد کی چوتھی کھیپ گزشتہ روز دوغارون بارڈر سے افغانستان میں داخل ہوگئی۔

اس امداد کھیپ میں غذائی اشیاء، طبی ساز و سامان، داوائیں وغیرہ شامل ہیں، بتایا جاتا ہے کہ اس میں 22 ٹن آکسیجن کیسپول بھی ہیں۔

اس سے پہلے اسلامی جمہوریہ ایران تین امدادی کھیپ اپنے دوست ملک افغانستان بھیج چکا ہے۔

 

 

ٹیگس