Oct ۲۹, ۲۰۲۱ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • ایرانی طالبعلم نے ایجادات کا عالمی مقابلہ جیت لیا

ایرانی طالبعلم نے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ ایجادات کے عالمی مقابلوں میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

رپورٹ کے مطابق جنیوا میں بین الاقوامی ایجادات فیسٹیول آنلائن طریقے سے منعقد ہوا اور اس میں موجدین کی ایسوسی ایشن کے بین الاقوامی فیڈریشن آئی ایف آئی اے کی زیرنگرانی دنیا کے چھے سو پچاس موجدین نے حصہ لیا۔

یہ مقابلہ، موجدین کی ایسوسی ایشن کے بین الاقوامی فیڈریشن کے اراکین کے درمیان ہوا۔ جس میں انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس، زراعت، ماحولیات، کیمسٹری، حیاتیات اور میڈیکل سائنس کے سبجیکٹ کے طالبعلموں نے حصہ لیا۔

عالمی فیڈریشن کے رکن موجدین، سائنسی و تخلیقی پروجیکٹوں پر کام کرتے ہیں اور سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں قائم آئی ایف آئی اے کے ہیڈکوارٹر میں اسلامی جمہوریہ ایران کی فاطمہ پورحسن کا نام ایک عالمی موجد کی حیثیت سے ایکسٹینشن آئی این وی کے ساتھ اور ایک پروفائل اور ایک خصوصی کوڈ کے ساتھ درج ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس