ایران پاکستان سیکورٹی عہدیداروں کا آن لائن اجلاس
https://urdu.sahartv.ir/news/iran-i396080-ایران_پاکستان_سیکورٹی_عہدیداروں_کا_آن_لائن_اجلاس
ایران اور پاکستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں نے میری ٹائم سیکورٹی اور مشترکہ گشت سمیت متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Nov ۱۲, ۲۰۲۱ ۱۲:۰۲ Asia/Tehran
  • ایران پاکستان سیکورٹی عہدیداروں کا آن لائن اجلاس

ایران اور پاکستان کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں نے میری ٹائم سیکورٹی اور مشترکہ گشت سمیت متعدد معاملات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق ، دونوں ملکوں کے اعلی سیکورٹی عہدیداروں کا اجلاس جمعے کو آن لائن منقعد ہوا جس میں ایرانی کی بارڈر سیکورٹی فورس کے کمانڈر بریگیڈیئر احمدعلی گودرزی اور پاکستان کے میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے سربراہ ریئرایڈمرل محمد شعیب نے اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کی۔

اجلاس میں سمندری سیکورٹی کو بہتر بنانے، ماہی گیروں کے تحفظ، آپریشن اور بیک وقت گشت کے شعبوں میں باہمی تعاون کے طریقوں اور مختلف خیالات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران سیکورٹی کے مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون اور مستقبل میں باہمی تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ ایران اور پاکستان کے سیکورٹی عہدیداروں کے آن لائن اجلاس میں دونوں ملکوں کے درمیان طے پانے والے والے معاہدوں پر عملدرآمد کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔