شوٹنگ کے ایشیائی مقابلوں میں ایران کے دو تمغے
Nov ۱۸, ۲۰۲۱ ۱۸:۴۷ Asia/Tehran
ایران کی تیراندازی ٹیم نے بنگلہ دیش میں ہونے والے ایشیائی مقابلوں کے فائنل میں دو تمغے حاصل کیے ہیں۔
ہمارے نمائندے کے مطابق، گیسا بایبوردی، راحلہ فارسی اور کوثر خوشنودی کیا پر مشتمل ایران کی خواتین کی تیراندازی ٹیم، کمپاؤنڈ ایونٹ کے فائنل میں جنوبی کوریا کے مقابلے میں چھے پوائنٹ سے ہارگئی اور چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
تیراندازی کے ایشیائی مقابلوں کے کمپاؤنڈ مکس ایونٹ میں ، گیسا بایبوردی اور امیر کاظم پور پر مشتمل ایرانی ٹیم اور قازقستان کے درمیان مقابلہ ایک سو چون پوائنٹ سے برابر رہا تاہم ، تیراندازی کے طلائی مقابلے کے دوران ایرانی ٹیم نے برتری حاصل کرلی اور کانسی کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔