Nov ۲۳, ۲۰۲۱ ۰۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ایرانی خواتین کی ٹائیکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن

ایران کی قومی ٹائیکوانڈو خاتون ٹیم نے عالمی مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

آئی آر آئی بی نیوز کے مطابق سماعت سے محروم خواتین کے کیوروگی ٹائکوانڈو کے عالمی مقابلوں میں ایرانی خواتین کی قومی ٹیم دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

ان عالمی مقابلوں میں روس کی ٹیم پہلے جبکہ یوکرین کی ٹیم تیسرے نمبر پر رہی۔ خیال رہے کہ ٹائیکوانڈو کی کیوروگی کیٹیگری میں سماعت سے محروم خاتون ٹیموں کے بین الاقوامی مقابلے تہران میں منعقد ہوئے جس میں ایران، روس، ترکی، قازقستان، جنوبی کوریا، کرویشیا، قرقیزستان، اور ازبکستان کی ٹیموں نے شرکت کی۔

ان مقابلوں میں انچاس، ستاون، سڑسٹھ اور سڑسٹھ پلس کی کیٹیگری میں ایران کی نمائندہ خواتین نے دو چاندی اور تین کانسی کے تمغے حاصل کئے اور یوں مجموعی طور پر روس کے بعد دوسری پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں۔

ٹیگس